فیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید45 بجلی چور پکڑے گئے

165
Electricity thief arrested
Electricity thief arrested

فیصل آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کا فیسکوریجن کے آٹھوں اضلا ع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، سرگودہا، میانوالی، خوشاب، بھکرکے تمام چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور گزشتہ24گھنٹوں میں مزید45 بجلی چور پکڑے گئے ہیں جنہیں 71 ہزار5سوسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس کی مد میں 25 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔فیسکو فیصل آباد کے ترجمان طاہر شیخ نے اے پی پی کو بتایاکہ حکومت پاکستان اور وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایات پر فیسکوریجن میں بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں 351روزکے دوران11ہزار7سو95بجلی چور پکڑے گئے ہیں جن کو 2 کروڑ77لاکھ سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اورایک ارب18کروڑ96لاکھ روپے سے زائد کاجرمانہ عائدکیاگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیسکو ریجن میں مجموعی طور پر11ہزار 734بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروادیاگیا ہے جبکہ8364 بجلی چور گرفتارکرلئے گئے ہیں نیزفیسکو نے بجلی چوروں سے85کروڑ67 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری بھی کرلی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فیسکوفرسٹ سرکل سے اب تک2859بجلی چوروں کو88لاکھ81ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور30کروڑ21لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔اسی طرح فیسکوسیکنڈسرکل سے2280بجلی چوروں کو58لاکھ29ہزارسے زائدسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 22کروڑ 55لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا جبکہ فیسکوجھنگ سرکل سے کل1277بجلی چوروں کو36 لاکھ24ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 12کروڑ18لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔

انہوں نے بتایا کہ فیسکوسرگودھا سرکل سے1723بجلی چوروں کو37لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 17کروڑ28لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکومیانوالی سے کل2884بجلی چوروں کو56لاکھ13ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور27کروڑ 48لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔علاوہ ازیں فیسکوٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل سے کل739بجلی چوروں کو17لاکھ24ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 8کروڑ94لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔