24.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 41 بجلی...

فیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 41 بجلی چور پکڑے گئے

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 28 اگست (اے پی پی):حکومت پاکستان اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات پر فیسکوریجن کے آٹھوں اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی ہدایات پر فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کے دوران گزشتہ روزایک ہی دن میں مزید41بجلی چور پکڑے گئے جن کو80ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور24لاکھ86ہزار سے زائدکا جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔

فیسکو کے ترجمان سعید رضا نے اے پی پی کو بتایا کہ فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران اب تک کل22299بجلی چور پکڑے گئے جن کو5کروڑ17لاکھ26 ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس پر مشتمل 2 ارب40 کروڑ49لاکھ سے زائدکاجرمانہ عائدکیاگیا ہے جبکہ ان بجلی چوروں سے ایک ارب 76کروڑ 34لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کر لی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ بجلی چور ڈائریکٹ سپلائی،شنٹ سسٹم،میٹر کی باڈی میں سوراخ کرکے،میٹر کو سلو کرکے اور مختلف طریقوں سے بجلی چوری کے مرتکب پائے گئے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری میں 20748گھریلو، 750کمرشل،686زرعی اور115انڈسٹریل کنکشنز ملوث پائے گئے جن میں سے 22267بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے درخواستیں دائر کردی گئی ہیں جبکہ 21056کے خلاف بجلی چوری کے نئے ترمیمی ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج ہوگیاہے نیز14986بجلی چور قانون کی گرفت میں آچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فیسکوفرسٹ سرکل سے اب تک5273بجلی چوروں کوایک کروڑ22 لاکھ43ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور59کروڑ12لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوسیکنڈسرکل سے4537بجلی چوروں کو1کروڑ 19لاکھ95ہزار سے زائدسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور52کروڑ90لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔

فیسکوجھنگ سرکل سے کل2383بجلی چوروں کو59لاکھ60ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور20کروڑ5لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوسرگودھا سرکل سے3329بجلی چوروں کو82لاکھ13ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور41کروڑ28لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔انہوں نے بتایا کہ فیسکومیانوالی سے کل5342بجلی چوروں کو1کروڑ2لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور51کروڑ25لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیا۔فیسکوٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل سے کل1435بجلی چوروں کو30لاکھ89ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 15کروڑ88لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ بجلی چوروں کے میٹر و دیگر فیسکو تنصیبات موقع سے اتار لی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف ایگزیکٹو فیسکوانجینئر محمد عامر کی خصوصی ہدایت پرفیسکوریجن میں بجلی چوری کے خلاف زیروٹالرینس پالیسی اپنائی گئی ہے اوربلا امتیاز بھرپور کارروائیاں کی جارہی ہیں۔دریں اثناچیف ایگزیکٹوفیسکو انجینئر محمد عامر نے کہا ہے کہ بجلی چوری ایک قومی جرم ہے جسے جڑ سے اکھاڑنا نہایت ضروری ہے۔فیسکو ریجن سے آخری بجلی چورکے پکڑے جانے تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی کیونکہ بجلی چورملک و قوم کے مجرم ہیں۔انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے گردونواح میں بجلی چوری کی واردات پر گہری نظر رکھیں اور کسی قسم کی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع فیسکو کی ہیلپ لائن یا اپنے بل پر موجود دفاتر کے نمبر پر دیں تاکہ اس قومی جرم کا خاتمہ کیاجاسکے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں