سرگودھا ۔ 23 مئی (اے پی پی):فیسکو نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران مین لائنوں سے بجلی چوری اور میٹر ٹمپرنگ میں ملوث 14 بجلی چور گرفتار کرلیا۔ فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) سرگودھا سرکل نے ایس ای فیسکو سرگودھا سرکل ابرار احمد کی ہدایت پر جمعہ کے روزبجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مین لائنوں سے بجلی چوری اور میٹر ٹمپرنگ میں ملوث 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان فیسکو کے مطابق ٹاسک فورس کی ٹیم نے ضلع کے مختلف علاقوں سیٹلائٹ ٹائون ، جنرل بس سٹینڈ ، قینچی موڑ و دیگر علاقوں میں چھاپے مار کر سہیل، تنویر، ثقلین، صفی اللہ، عبیدالرحمن، عبدالرزاق ، ہارون ، دائود ، بلال ، ضیاء ، عامر ، اکرام ، ناصر اور ظفر کو گرفتار کیا۔ بجلی چوروں کے خلاف پولیس نے مقدمات درج کر لیے ہیں مزید کاروائی جاری ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600785