فیسکو کا شہرکے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

164

فیصل آباد۔ 25 جون (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنز پرفوری نوعیت کی اہم مرمت کے کاموں کے باعث شہرکے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان طاہر شیخ نے بتایا کہ کل بدھ کی صبح 6 سے صبح دس بجے تک132کے وی چنیوٹ روڈ گرڈسٹیشن کے سی ٹی ایم،عثمان ٹاؤن،سیون جے بی،سرگودھا سپننگ،داؤد،ستارہ،رشید عثمان،علی ٹاؤن،سرگودھا کلاتھ پراسیسنگ،عثمان بلاک فیڈر132کے وی سکارپ کالونی گرڈسٹیشن کے گلاب،قرار والا،ایس ٹو،جڑانوالہ روڈ،بورسٹل جیل،نذیر شہید،لال کوٹھی فیڈر132کے وی انڈسٹریل اسٹیٹ گرڈسٹیشن کے بہادرے والا فیڈر132کے وی کمال پور

گرڈسٹیشن کے ڈھولن وال فیڈر132کے وی لالیاں گرڈسٹیشن کے چنی ریحان،کانواں والا فیڈرصبح ساڑھے 6 سے صبح ساڑھے 7بجے تک اور پھر دوپہر اڑھائی بجے تا سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک132کے وی چک جھمرہ گرڈسٹیشن کے سکارپ ون فیڈرصبح 6 سے صبح ایک بجے تک 220کے وی سمندری گرڈسٹیشن کے نیو ڈجکوٹ فیڈر 27جون کی صبح 6 سے صبح 10بجے تک132کے وی لالیاں گرڈسٹیشن کے عبداللہ شاہ شہیدفیڈ رصبح 6 سے صبح ایک بجے تک 220کے وی سمندری گرڈسٹیشن کے نیو ڈجکوٹ فیڈرصبح ساڑھے 6سے صبح ساڑھے 11بجے تک132کے وی سمندری گرڈسٹیشن کے گوجرہ روڈ (ناڑا ڈا ڈا)،سلونی جھال،جلال آباد،سائیں وزیر علی فیڈرسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔