فیصل آباد۔ 06 مئی (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنز پرفوری نوعیت کی اہم مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔
فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان سعید رضا نے بتایا کہ7مئی کو صبح سات سے دن گیارہ بجے تک132کے وی جھنگ روڈ گرڈسٹیشن کے سرشمیر سدھار،ائیر ایونیو،جناح،گردانہ فیڈر،8مئی کو صبح آٹھ سے دوپہر دو بجے تک132کے وی گوجرہ گرڈسٹیشن کے سکارپ فیڈرصبح سات سے دوپہر بارہ بجے تک 132کے وی سمندری روڈ گرڈسٹیشن کے روشن والا ایم جی ایم،چناب گارڈن،فور سیزن،میانی،دسوہہ،الیاس گارڈن،ڈیفنس پیراڈائز فیڈر132کے وی جھنگ روڈگرڈسٹیشن کے گلبرگ،افغان آباد،محمد پورہ،علی ہاؤسنگ،لیاقت آباد فیڈرسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔