فیسکو کا شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

161
Fesco
Fesco

فیصل آباد۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اورگرڈسٹیشنز پرفوری نوعیت کی اہم مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان طاہر محمود شیخ نے بتایا کہ آج جمعہ13اکتوبر کو صبح ساڑھے آٹھ سے دوپہر دو بجے تک132کے وی سمندری گرڈسٹیشن کے فرید،فاروق،ناڑاڈا،شریف آباد، 466روڈ،جلال آباد، سمندری سٹی، سلونی جھال،سائیں وزیر علی،گڑھ روڈ،فرید،فاروق، کچہری بازار،رسیانہ اور ڈجکوٹ روڈ فیڈرصبح آٹھ سے دوپہر دو بجے تک132کے وی سکارپ کالونی گرڈسٹیشن کے ایس ٹو،ایڈن ویلی،مکوانہ،سلطانی ایلاسٹو، اکبر،لال کوٹھی،نذیر شہید، جڑانوالہ روڈ،اور قرار والا فیڈر220کے وی جڑانوالہ روڈ گرڈسٹیشن کے خیابان کالونی فیڈر132کے وی جڑانوالہ گرڈسٹیشن کے نیو اواگت،کینال روڈ،کچہری روڈ،علی پور بنگلہ،اسلام پورہ،کالج روڈ،الحبیب اور عاشق علی شہید فیڈر14اکتوبر کوصبح سات سے دوپہر بارہ بجے تک132کے وی یونیورسٹی گرڈسٹیشن کے عثمان غنی فیڈرصبح آٹھ سے دوپہر دو بجے تک132کے وی بھوآنہ گرڈسٹیشن کے خانوآنہ فیڈر132کے وی ماموں کانجن گرڈسٹیشن کے بنگلہ،

سٹی ماموں کانجن،غوثیہ کالونی،الاول،خواجہ حبیب اللہ اور خدایار /ماسور فیڈر132کے وی منجھلہ باغ گرڈسٹیشن کے پیر صلاح الدین فیڈر132کے وی ایس پی ایس گرڈسٹیشن کے ہمدرد ون،گرین ایونیو اوررضا ٹاؤن ون /چک نمبر 204فیڈرسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔