فیسکو کا شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

108
Power will remain off
Power will remain off

فیصل آباد۔ 21 دسمبر (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو )نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اورگرڈسٹیشنز پرفوری نوعیت کی اہم مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان طاہر شیخ نے بتایا کہ 23دسمبر کوصبح ساڑھے نو سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک 132کے وی کمال پور گرڈسٹیشن کے واسا ٹو، طیب ٹیکسٹائل، احمد انٹرپرائزز، آریان انڈسٹری، ڈھولن وال فیڈرصبح نو سے دوپہر ایک بجے تک 132کے وی اولڈ تھرمل گرڈسٹیشن کے دستگیر کالونی فیڈرصبح نو سے دوپہر دو بجے تک 66کے وی اولڈ تھرمل گرڈسٹیشن کے مرافکو، کوہ نور سٹی، نیو مدینہ ٹاؤن،

نیشنل سلک مل، بیسٹ ایکسپورٹ فیڈر132کے وی اولڈ تھرمل گرڈسٹیشن کے رفحان، امین ٹاؤن، فاروق آباد، ماڈل سٹی، سعید کالونی، دستگیر کالونی، پیسی، سوساں روڈ فیڈر132 کے وی او ٹی پی گرڈسٹیشن کے کینال روڈ اور فتح آباد فیڈر132کے وی

سمندر ی روڈ گرڈسٹیشن کے مسعود آباد فیڈر132کے وی انڈسٹریل سٹیٹ گرڈسٹیشن کے بہادرے والا فیڈر132کے وی کمال پور گرڈسٹیشن کے ڈھولن وال فیڈر صبح نو سے سہ پہر تین بجے تک 132کے وی نیا لاہور گرڈسٹیشن کے نیا لاہور ون، نیا لاہور ٹو فیڈر سے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔