فیسکو کا شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

145

فیصل آباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اورگرڈسٹیشنز پرفوری نوعیت کی اہم مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان طاہر شیخ نے بتایا کہ30دسمبر کو صبح 9سے سہ پہر 3بجے تک 220کے وی سمندری رو ڈ گرڈسٹیشن کے نیو ڈجکوٹ فیڈرصبح 8 سے دوپہر ایک بجے تک132کے وی مرید والا گرڈسٹیشن کے ٹوریاں والا فیڈرصبح 9سے دوپہر ایک بجے تک132کے وی اولڈتھرمل گرڈسٹیشن کے دستگیر کالونی فیڈرصبح9سے دوپہر2بجے تک132کے وی انڈسٹریل اسٹیٹ گرڈسٹیشن کے بہادرے والا فیڈر132کے وی کمال پورگرڈسٹیشن کے ڈھولن وال فیڈرصبح9سے سہ پہر 3بجے تک132کے وی نیا لاہوگرڈسٹیشن کے نیا لاہور ون اور نیا لاہور ٹو فیڈرصبح 9 سے شام5بجے تک 132کے وی گوجرہ گرڈسٹیشن کے کٹھور فیڈر31دسمبر کو صبح 9سے دوپہر دو بجے تک132کے وی فیڈمک گرڈسٹیشن کے فیڈمک،کارس پینٹ،

کوکاکولا، غنی سرامکس، اورینٹ میٹریل اور ڈیلی جے ڈبلیو فیڈر132کے وی فیڈمک ٹو گرڈسٹیشن کے ہنڈائی نشاط،آفریدی ٹیکسٹائل،ٹپال ٹیکسٹائل،نیشنل فوڈز،نشاط سیوٹس،حیات کیمیا نمبر ٹو اور ٹائم سرامکس نمبرٹو فیڈر132کے وی چک جھمرہ گرڈسٹیشن کے سکارپ ون فیڈر132کے وی علامہ اقبال ایم فور گرڈسٹیشن کے ایان فیبرکس فیڈرصبح ساڑھے 9 سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک132کے وی فیڈمک نمبر ٹو ایم تھری انڈسٹریل سٹی گرڈسٹیشن کے نیو نشاط ہنڈائی،آفریدی ٹیکسٹائل مل اور ٹپال ٹیکسٹائل فیڈرسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یکم جنوری کو صبح9سے شام 5بجے تک 132کے وی گوجرہ گرڈسٹیشن کے کٹھور فیڈر سے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔