فیصل آباد۔ 28 جنوری (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو) نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنز پرفوری نوعیت کی اہم مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔
فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان طاہر شیخ نے بتایا کہ29جنوری کوکو صبح 9سے دوپہر 2بجے تک220کے وی جڑانوالہ روڈ گرڈسٹیشن کے خیابان کالونی اور غوثیہ روڈ فیڈراور 30جنوری کو صبح 9سے دوپہر2بجے تک 132کے وی نشاط آباد گر ڈسٹیشن کے ایس کے پی روڈ، غازی آباد، اشرف آباد، جوہر کالونی،
مغل پورہ، میثا ق المال، ماناوالہ، بھائی والا، رحمت آباد اور چناب سٹیل فیڈر132کے وی اولڈ تھرمل گرڈسٹیشن کے ڈپو بازار فیڈر132کے وی طارق آباد گرڈسٹیشن کے ہجویر ی پارک فیڈر132کے وی ایس پی ایس گرڈسٹیشن کے جھمرہ روڈ فیڈرسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔