23.8 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیسکو کا شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول...

فیسکو کا شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 07 ستمبر (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اورگرڈسٹیشنز پرفوری نوعیت کی اہم مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان طاہر محمود شیخ نے بتایا کہ9ستمبربروز ہفتہ کوصبح 8 سے دوپہر 2 بجے تک132کے وی ایس پی ایس گرڈسٹیشن کے ہمدرد ون،گرین ایونیو،اور رضا ٹاؤن ون /چک نمبر 204فیڈر صبح سات سے دن بارہ بجے تک132کے وی یونیورسٹی گرڈسٹیشن کے رشید آباد اور عثمان غنی فیڈرصبح ساڑھے نو سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک132کے وی فیصل آبا د سٹی (جی آئی ایس) گرڈسٹیشن کے سرفراز کالونی فیڈرسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=387757

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں