فیسکو کا شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

157

فیصل آباد۔ 01 فروری (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنز پرفوری نوعیت کی اہم مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان طاہر شیخ نے بتایا کہ3فروری کو صبح نو سے دوپہر دو بجے تک132کے وی سمندری روڈ گرڈسٹیشن کے مسعود آباد فیڈر 132کے وی اوٹی پی گرڈسٹیشن کے کینال روڈ،طارق آباد،پیسی،

سوساں روڈ،رفحان،امین ٹاؤن،فاروق آباد،ماڈل سٹی،سعید کالونی،دستگیر کالونی اور فتح آباد فیڈر132کے وی طارق آباد گرڈسٹیشن کے سول لائن،کارڈیالوجی،سٹیٹ بنک، نشاط مل ون،شادمان، ڈی ایچ کیو نیو اور ڈی ایچ کیو فیڈر66کے وی اولڈ تھرمل گرڈسٹیشن کے کوہ نور سٹی،مرافکو،نیو مدینہ ٹاؤن،نیشنل سلک مل اور بیسٹ ایکسپورٹ فیڈراور4فروری کو صبح نوسے دوپہر دو بجے تک 132کے وی فیکٹری ایریا گرڈسٹیشن کے فوارہ چوک فیڈر سے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔