فیصل آباد۔ 08 ستمبر (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اورگرڈسٹیشنز پرفوری نوعیت کی اہم مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔
فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان طاہر محمود شیخ نے بتایا کہ ہفتہ9ستمبر کو صبح ساڑھے سات سے دن ساڑھے دس بجے تک132کے وی ایس پی ایس گرڈسٹیشن کے رضا ٹاؤن ون،ہمدرد ون،جھمرہ روڈ،ملک پور روڈ،گرینڈ آٹریم اور موبی لنک فیڈر،10ستمبربروز اتوارکو صبح آٹھ سے دوپہر ایک بجے تک 132کے وی ملت روڈ گرڈسٹیشن کے اے زیڈ اپیرل، کے اینڈ ایم، دھنولہ انڈسٹریل،
سجاد اسٹیٹ، نیو ڈرائی پورٹ اورالمکہ ایکسپورٹ فیڈر،11ستمبربروزپیرکو صبح سات سے دوپہر ایک بجے تک 132کے وی انڈسٹریل اسٹیٹ گرڈسٹیشن کے بہادرے والا فیڈرصبح آٹھ سے دوپہر ایک بجے تک 132کے وی چنیوٹ روڈ گرڈسٹیشن کے عثمان ٹاؤن اور نواز ٹاؤن فیڈر132کے وی انڈسٹریل اسٹیٹ گرڈسٹیشن کے بورے وال روڈ فیڈرسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔