فیسکو کا شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

201

فیصل آباد۔ 03 جولائی (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنز پرفوری نوعیت کی اہم مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان aکیا ہے۔فیسکو کے ترجمان طاہر شیخ نے بتایا کہ آج جمعرات4جولائی کو صبح 6سے صبح9 بجے تک 132کے وی بنڈالہ گرڈسٹیشن کے آئیڈیل مل، فیسکو 6،فیصل سپننگ مل، خورشید مل، ارشد ٹیکسٹائل مل فیڈر132کے وی ستیانہ گرڈسٹیشن کے علی آباد،جسوآنہ بنگلہ، نیو ستیانہ، المصطفیٰ شہید، سمندری روڈ، راوی فیڈر،5جولائی کو صبح چھ سے صبح نو بجے تک 132کے وی چنیوٹ روڈ گرڈسٹیشن کے نواز ٹاؤن، سرگودھا سپننگ، سی ٹی ایم، ساندل، علی ٹاؤن، سرگودھا روڈ، ڈرائی پورٹ، سمانہ عثمان بلاک، سرگودھا کلاتھ پراسیسنگ فیڈر، صبح چھ سے صبح دس بجے تک 132کے وی ویلیو ایڈیشن سٹی گرڈسٹیشن کے باہمنی والا، سمیرا فیبرکس، گلوبل، شاہ کوٹ روڈ فیڈر132کے وی چنیوٹ گرڈسٹیشن کے ہندوآنہ، چناب نگر، جھمرہ روڈ،رضا، سٹی، بادشاہی مسجد، معظم شاہ، آسیاں، عبداللہ فائبر، ڈی ایچ کیو، فیصل آباد روڈ، بیراں والا، لاہور روڈ، عثمان آباد، مسلم بازار فیڈر132کے وی انڈسٹریل اسٹیٹ گرڈسٹیشن کے بہادرے والا فیڈر132کے وی کمال پور گرڈسٹیشن کے ڈھولن وال فیڈرسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔