فیصل آباد۔ 12 جولائی (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔
فیسکو کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان طاہر شیخ نے بتایا کہ برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنز پرضروری مرمت کے کاموں کے باعث15جولائی کوصبح چھ سے صبح سات بجے تک اورپھر سہ پہر ساڑھے چار سے ساڑھے پانچ بجے تک 132کے وی ایم تھری انڈسٹریل سٹی(فیڈمک ٹو) گرڈسٹیشن کے ہنڈائی نشاط اور ماہین ٹیکسٹائل فیڈر سے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔