فیصل آباد۔ 13 اگست (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنز پرفوری نوعیت کی اہم مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔
فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان طاہر شیخ نے بتایا کہ14اگست کوصبح چھ سے صبح گیارہ بجے تک 132کے وی گوجرہ گرڈسٹیشن کے کٹھور، رمضان شہید، موچی والا روڈ فیڈر،15اگست کو صبح سات سے دن گیارہ بجے تک 132کے وی تاندلیانوالہ گرڈسٹیشن کے سٹی تاندلیانوالہ، بیسٹ چپ بورڈ، ماہی، طیبہ ٹاؤن، جھامرہ، رضا آباد فیڈر صبح ساڑھے چھ سے صبح ساڑھے دس بجے تک 132کے وی سمندری روڈگرڈسٹیشن کے ایم علی سٹریٹ، جی آئی سی، برکت پورہ، نثار کالونی، ملک گھی ملز، پیپسی، میانی فیڈرصبح سات سے دن گیارہ بجے تک 132کے وی منجھلا باغ گرڈسٹیشن کے کلر والا، الوراثت فیڈر132کے وی سمندری گرڈسٹیشن کے ڈجکوٹ روڈ، سٹی فیڈر صبح چھ سے دن دس بجے تک 132کے وی سکارپ کالونی گرڈسٹیشن کے ایس ٹو، ایڈن ویلی، گلاب، جڑانوالہ روڈ،سلطانی الاسٹو، لال کوٹھی، بورسٹل جیل، مکوآنہ، قرار والا، اکبر، نذیر شہید فیڈر220کے وی جڑانوالہ روڈگرڈسٹیشن کے سکارپ کالونی فیڈر 132کے وی نڑوالا روڈگرڈسٹیشن کے مرضی پورہ، رحمان آباد، جی ایم آباد، سبحان آباد، قادر آباد، کشمیر روڈ فیڈر سے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔