فیسکو کا شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

126
Fesco
Fesco

فیصل آباد۔ 15 اگست (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو)نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنز پرفوری نوعیت کی اہم مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان طاہر شیخ نے بتایا کہ16 اگست بروز جمعہ کوصبح سات سے دن گیارہ بجے تک 132کے وی منجھلا باغ گرڈسٹیشن کے کلر والا، الوراثت فیڈر132کے وی سمندری گرڈسٹیشن کے ڈجکوٹ روڈ، سٹی فیڈر صبح چھ سے دن دس بجے تک 132کے وی سکارپ کالونی گرڈسٹیشن کے ایس ٹو، ایڈن ویلی، گلاب، جڑانوالہ روڈ،سلطانی الاسٹو، لال کوٹھی، بورسٹل جیل، مکوآنہ، قرار والا، اکبر، نذیر شہید فیڈر220کے وی جڑانوالہ روڈگرڈسٹیشن کے سکارپ کالونی فیڈر 132کے وی نڑوالا روڈگرڈسٹیشن کے مرضی پورہ، رحمان آباد، جی ایم آباد، سبحان آباد، قادر آباد، کشمیر روڈ فیڈر، 16اگست کوہی صبح سات سے د ن گیارہ بجے تک132کے وی منجھلہ باغ گرڈسٹیشن کے تاندلیانوالہ شوگر مل فیڈر،17اگست کو صبح چھ سے دن دس بجے تک132کے وی کے وی اولڈتھرمل گرڈسٹیشن کے عبداللہ پور،جوبلی فیڈر132کے وی جڑانوالہ گرڈسٹیشن کے نیو اوگت،کینال روڈ،کچہری روڈ،علی پور بنگلہ،کالج روڈ،الحبیب،عاشق علی شہید فیڈرصبح سات سے دن گیارہ بجے تک132کے وی منجھلہ باغ گرڈسٹیشن کے راوی کلر والا،الوراثت فیڈر،18اگست کو صبح چھ سے صبح دس بجے تک132کے وی ملت روڈ گرڈسٹیشن کے اے زیڈ اپیرل،کے اینڈایم،دھنولہ انڈسٹریل،سجاد اسٹیٹ،نیو ڈرائی پورٹ،المکہ ایکسپورٹ فیڈر132کے وی چنیوٹ روڈ گرڈسٹیشن کے سپر فیڈر132کے وی فیڈمک گرڈسٹیشن کے فیڈمک،اے ٹی ایچ،کوکاکولا،اورینٹ میٹریل،کارس پینٹ،حیات کیمیا،ڈیلی جے ڈبلیو،غنی سرامکس فیڈر132کے وی فیڈمک ٹو گرڈسٹیشن کے ہنڈائی نشاط،آفرید ی ٹیکسٹائل،ٹپال ٹیکسٹائل،نشاط سیوٹس،حیات کیمیا نمبر 2،سرگودھاکلاتھ، ماہین ٹیکسٹائل،نیشنل فوڈز فیڈر132کے وی چک جھمرہ گرڈسٹیشن کے سکارپ ون فیڈرسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔