فیسکو کا شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

140

فیصل آباد۔ 05 ستمبر (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنز پرفوری نوعیت کی اہم مرمت کے کاموں کے باعثشہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان طاہر شیخ نے بتایا کہ6ستمبر کو صبح سات سے دن گیارہ بجے تک132کے وی چنیوٹ روڈ گرڈسٹیشن کے علی ٹاؤن فیڈر،8ستمبر کوصبح سات سے دن گیارہ بجے تک132کے وی چنیوٹ روڈ گرڈسٹیشن کے سمانہ فیڈر صبح چھ سے دوپہر بارہ بجے تک132کے وی فیڈمک گرڈسٹیشن کے فیڈمک،اے ٹی ایچ،کوکاکولا،اورینٹ میٹریل،کارس پینٹ،حیات کیمیا،ڈیلی جے ڈبلیو غنی سرامکس فیڈر132کے وی فیڈمک ٹو گرڈسٹیشن کے ہنڈائی نشاط،آفرید ی ٹیکسٹائل،ٹپال ٹیکسٹائل،نشاط سیوٹس،حیات کیمیا نمبر 2،ٹائم سرامکس مبر2،سرگودھا کلاتھ،

ماہین ٹیکسٹائل،نیشنل فوڈز فیڈر132کے وی چک جھمرہ گرڈسٹیشن کے سکارپ ون فیڈرصبح سات سے دوپہر بارہ بجے تک132کے وی چنیوٹ روڈ گرڈسٹیشن کے یونیورسٹی ٹاؤن،ایف ڈی اے سٹی،ابوبکر بلاک،سمانہ،ملت ٹاؤن،رسول پور،جیگوار،کلا ش،ظفر فیبرکس،سپر فیڈر132کے وی ملت روڈ گرڈسٹیشن کے اے زیڈ اپیرل،کے اینڈایم،دھنولہ انڈسٹریل،سجا د اسٹیٹ،نیو ڈرائی پورٹ،المکہ ایکسپورٹ،برج فیڈرصبح سات سے دن دس بجے تک132کے وی ملت روڈ گرڈسٹیشن کے سجاد اسٹیٹ،سٹی ہاؤسنگ،کے اینڈ ایم،اے زیڈ اپیرل،المکہ فیڈرصبح آٹھ سے دن گیارہ بجے تک132کے وی فیڈمک نمبر 02ایم تھری انڈسٹریل سٹی گرڈسٹیشن کے ٹائم سرامکس نمبر 2،حیات کیمیا نمبر 2،نشاط سیوٹس فیڈر،9ستمبر کو صبح سات سے دن گیارہ بجے تک132کے وی گوجرہ گرڈسٹیشن کے سکارپ فیڈر132کے وی کمال پور گرڈسٹیشن کے واسا ٹو،طیب ٹیکسٹائل،احمد انٹر پرائزز،اریان ٹیکسٹائل،ڈھولن وال فیڈرصبح سات سے دوپہر بارہ بجے تک132کے وی گوجرہ گرڈسٹیشن کے کٹھور فیڈر132کے وی انڈسٹریل اسٹیٹ گرڈسٹیشن کے بہادرے والا فیڈر132کے وی کمال پور گرڈسٹیشن کے واسا ٹو،ڈھولن وال فیڈر132کے وی طارق آباد گرڈسٹیشن کے طارق آباد،کارڈیالوجی،شادمان فیڈر132کے وی انڈسٹریل اسٹیٹ گرڈسٹیشن کے بہادرے والا،میراں والا،منصوراں،

انڈسٹریل اسٹیٹ ون فیڈر صبح ساڑھے سات دن ساڑھے گیارہ بجے تک132کے وی جھنگ روڈ گرڈسٹیشن کے کمال آباد،شاداب،گلشن حیات،اے بی سی روڈ،رسالہ روڈ،ائیر ایونیو فیڈرصبح چھ سے دن گیارہ بجے تک132کے وی سمندری روڈ گرڈسٹیشن کے روشن والا،ایم جی ایم،چناب گارڈن،فورسیزن،میانی،الیاس گارڈن، نیاموآنہ، دسوہہ،ڈیفنس پیراڈائز فیڈرصبح سات سے دوپہر ایک بجے تک132کے وی چنیوٹ گرڈسٹیشن کے ہندوآنہ،چناب نگر،جھمرہ روڈ /رضا،سٹی بادشاہی مسجد،عبداللہ فائبر،فیصل آباد روڈ،بیراں والا،لاہور روڈ،عثمان آباد فیڈر بجلی کی سپلائی معطل رہے گی علاوہ ازیں 5تا 7ستمبر کو صبح آٹھ سے شام سات بجے تک132کے وی فیکٹری ایریا گرڈسٹیشن اور 132کے وی جی آئی ایس گرڈسٹیشن سے 30میگا واٹ لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔