فیسکو کا شہر کے مختلف علاقوں میں عارضی بجلی بندش کے شیڈول کا اعلان

38
Power will remain off
Power will remain off

فیصل آباد۔ 09 جولائی (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنز پرفوری نوعیت کی ضروری مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بندش کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

بدھ کو فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان سعید رضا کے مطابق10جولائی کو صبح چھ سے دوپہر دو بجے تک132کے وی بھوآنہ گرڈسٹیشن کے خانوآنہ فیڈرصبح چھ سے دن گیارہ بجے تک، 132کے وی نیا لاہور گرڈسٹیشن کے سعید آباد ٹو فیڈر132کے وی گوجرہ گرڈسٹیشن کے کٹھو ر،رمضا ن شہید،جھنگ روڈ،موچی والا فیڈرصبح سات سے دن بارہ بجے تک

132کے وی گوجرہ گرڈسٹیشن کے سکارپ فیڈر11جولائی کو صبح چھ سے دوپہر دو بجے تک132کے وی بھوآنہ گرڈسٹیشن کے خانوآنہ فیڈرصبح آٹھ سے دن گیارہ بجے تک132کے وی جڑانوالہ گرڈسٹیشن کے کریسنٹ کاٹن،جیوٹ مل،روڈالہ،فیصل آباد روڈ،کالج روڈ،کچہری روڈ،تھراج شہید،سے بجلی بند رہے گی۔

علاوہ ازیں 11جولائی کو صبح سات سے دن گیارہ بجے تک132کے وی جڑانوالہ گرڈسٹیشن،132کے وی 582گ ب گرڈسٹیشن سے 25تا 30میگا وا ٹ لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔