فیصل آباد ۔ 06 جنوری (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنزپرفوری نوعیت کی ضروری مرمت کے کاموں کے باعث 7 جنوری کو شہرکے مختلف علاقوں میں بجلی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔
فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان طاہر شیخ نے بتایا ہے کہ 7جنوری کو صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک 132کے وی فیکٹری ایر یا گرڈسٹیشن کے امام بارگاہ روڈ، کچہر ی روڈ فیڈر132کے وی انڈسٹریل سٹیٹ گرڈسٹیشن کے لاثانی ٹاؤن فیڈر132کے وی لنڈیانوالہ گرڈسٹیشن کے نامدار فیڈر132کے وی جڑانوالہ گرڈسٹیشن کے روڈالہ فیڈر132کے وی سکارپ کالونی گرڈسٹیشن کے نذیر شہید فیڈر132کے وی چنیوٹ گرڈسٹیشن کے عبداللہ فائبر،فیصل آباد روڈ،دین گارڈن،جھنگ روڈ، رجوعہ، واساٹیوب ویل، اقبال رائس ملز، جھمرہ روڈ،رضا، معظم شاہ، جھنگ روڈ فیڈر132کے وی بھوآنہ گرڈسٹیشن کے مینارہ فیڈر132کے وی طارق آباد گرڈسٹیشن کے طارق آباد،شادمان فیڈر،صبح10سے دوپہر 2بجے تک 132کے وی نیا لاہور گرڈسٹیشن کے پکاانا،
نیالاہور ٹو، سعید آباد ٹو، ایچ اے آر ٹیکسٹائل ملز، شاہ پور فیڈر،صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک 132کے وی نشاط آباد گر ڈسٹیشن کے اشرف آباد،مغل پورہ،جوہر کالونی،میثاق المال چناب سٹیل،غازی آباد،ایس او ایس ویلیج، عمر گارڈن فیڈر132کے وی الائیڈ گرڈسٹیشن کے ماڈل ٹاؤن فیڈر132کے وی یونیورسٹی گرڈسٹیشن کے سٹی، نیو سول لائن فیڈر220کے وی جڑانوالہ روڈ گرڈسٹیشن کے خیابان کالونی، سکارپ کالونی، کے ٹی ایم ون،غوثیہ روڈ، فرٹیلائزر فیڈر132کے وی ایس پی ایس گرڈسٹیشن کے جھمرہ روڈ، ضیاٹاؤن، فیصل ایس کے پی روڈ،ذی گارڈن،
پیراڈائز، فیصل ایس کے پی روڈفیڈر132کے وی لنڈیانوالہ گرڈسٹیشن کے منیر شہید فیڈر132کے وی سکارپ کالونی گرڈسٹیشن کے لال کوٹھی،اکبر،جڑانوالہ روڈ، قرار والا، گلاب فیڈر132کے وی 582گ ب گرڈسٹیشن کے سرور شہید فیڈر132کے وی بھوآنہ گرڈسٹیشن کے خانوآنہ، منگوآنہ، تاجا بیر والا، عنایت علی شاہ فیڈر132کے وی بڑانہ گرڈسٹیشن کے محمد والا فیڈر132کے وی چناب نگر گرڈسٹیشن کے کالج روڈ، مسلم کالونی فیڈر132کے وی طارق آباد گرڈسٹیشن کے حق باہو،نشاط مل ون، ہجویری پارک فیڈرسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔