فیسکو کا کریک ڈاؤن جاری، مزید30 بجلی چور پکڑ لئے

121

فیصل آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی):فیسکو نے تمام چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کے دوران ایک دن میں مزید30بجلی چور پکڑلئےاور انہیں 42ہزار930سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 18لاکھ33ہزارروپے سے زائد جرمانہ عائد کیا ۔چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامرنے اے پی پی کو بتایا کہ فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران کل15698بجلی چور پکڑے گئے جنہیں 3 کروڑ59لاکھ66 ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور ایک ارب62 کروڑ 72لاکھ روپے سے زائدجرمانہ عائدکیاگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیسکوفرسٹ سرکل سے اب تک3753بجلی چوروں کو89لاکھ19ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور41کروڑ54لاکھ روپے سے زائد جرمانہ،فیسکوسیکنڈسرکل سے3097بجلی چوروں کو76لاکھ77ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور31کروڑ26لاکھ سے زائد جرمانہ،فیسکوجھنگ سرکل سے 1716بجلی چوروں کو46 لاکھ 20ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور15کروڑ75لاکھ روپے سے زائد جرمانہ ،فیسکوسرگودھا سرکل سے2303بجلی چوروں کو47لاکھ63ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور23کروڑ78لاکھ روپے سے زائد جرمانہ ، فیسکومیانوالی سے 3869بجلی چوروں کو78لاکھ6ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور38کروڑ92لاکھ روپے سے زائد