فیصل آباد۔ 27 مئی (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو) نے 24گھنٹوں میں مزید31 بجلی چور پکڑلئے اور 26 لاکھ روپے جرمانہ عائدکرنے سمیت بجلی کے کنکشن منقطع کرکے ان کے خلاف متعلقہ پولیس تھانوں میں مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں جمع کرادی گئی ہیں۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو فیصل آباد انجینئر محمد عامر نے اے پی پی کو بتایا کہ فیسکوریجن کے آٹھوں اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں 261روزکے دوران کل8436بجلی چور پکڑے گئے جنہیں ایک کروڑ99لاکھ سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور86کروڑ88لاکھ سے زائدجرمانہ عائدکیاگیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فیسکو ریجن میں مجموعی طور پر8265بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کرایاگیا جبکہ 6570بجلی چور گرفتارکئے گئے ہیں نیزبجلی چوروں سے 62کروڑ 31لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کر لی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیسکوفرسٹ سرکل سے اب تک1991بجلی چوروں کو46لاکھ18ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور20کروڑ 24لاکھ سے زائد جرمانہ،فیسکوسیکنڈسرکل سے1516بجلی چوروں کو37لاکھ 42ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 15کروڑ82لاکھ سے زائد جرمانہ ، فیسکوجھنگ سرکل سے 953بجلی چوروں کو27لاکھ85ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 10کروڑ2لاکھ سے زائد جرمانہ ،فیسکوسرگودھا سرکل سے1222بجلی چوروں کو26لاکھ90ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 13کروڑ16لاکھ سے زائد جرمانہ ،فیسکومیانوالی سے 2144بجلی چوروں کو42لاکھ72ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور20کروڑ51لاکھ سے زائد جرمانہ ،فیسکوٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل سے کل579بجلی چوروں کو13لاکھ76ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 6کروڑ90لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا۔