فیصل آباد۔ 02 دسمبر (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو)نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنز پرفوری نوعیت کی اہم مرمت کے کاموں کے باعثآج منگل 3 دسمبرکو شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔
فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان طاہر شیخ نے بتایا کہ آج منگل 3دسمبر کو صبح نوسے دوپہر ایک بجے تک 132 کے وی گو کھووال گرڈسٹیشن کے غوثیہ آباد،ملت روڈ،ایڈن آرچرڈ ون،ایڈن آرچرڈ ٹو،نور پور،ابوبکر بلاک فیڈر صبح نو سے دوپہر دوبجے تک 132کے وی ایگری یونیورسٹی گرڈسٹیشن کے رشید آبادفیڈر،صبح نو سے دوپہر دو بجے تک 132کے وی نڑوالاگرڈسٹیشن کے سدھو پورہ،فیض آباد فیڈر132کے وی سمندری گرڈسٹیشن کے ڈجکوٹ روڈ،
سٹی،گوجرہ روڈ(ناراڈاڈا) فیڈر فیڈر132کے وی سمندری روڈ گرڈسٹیشن کے روشن والا، ایم جی ایم، چناب گارڈن، فور سیزن، میانی، نیاموآنہ، روشن والا، دسوہہ، الیاس گارڈن،سمن آباد، پیپسی، مقسود آباد، فلکو ٹیکسٹائل فیڈر 132 کے وی فرسٹ ٹریٹ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔