فیصل آباد۔ 12 اگست (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنز پرفوری نوعیت کی اہم مرمت کے کاموں کے باعث کل (منگل کو )شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔
فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان طاہر شیخ نے بتایاکہ 13اگست کو صبح چھ سے دن دس بجے تک132کے وی چنیوٹ روڈ گرڈسٹیشن کے یونیورسٹی ٹاؤن،ایف ڈی اے سٹی،ابوبکر بلاک،سمانہ،ملت ٹاؤن،رسول پور،جیگوار،کلاش،ظفر فیبرکس فیڈر، صبح سات سے دوپہر بارہ بجے تک132کے وی تاندلیانوالہ گرڈسٹیشن کے سٹی تاندلیانوالہ،بیسٹ چپ بورڈ،ماہی،
طیبہ ٹاؤن،جھامرہ،رضا آباد فیڈرصبح سات سے دن گیارہ بجے تک132کے وی سمندری گرڈسٹیشن کے جلال آباد،سائیں وزیر علی،کچہری بازار،466روڈ،سلونی جھال،پیپلز (شریف آباد)،رسیانہ فیڈرسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔