21.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیسکو کی بجلی چوروں کےخلاف کاروائی ، 7 بجلی چور گرفتار

فیسکو کی بجلی چوروں کےخلاف کاروائی ، 7 بجلی چور گرفتار

- Advertisement -

سرگودھا ۔ 15 جنوری (اے پی پی):فیسکو نے بجلی چوروں کےخلاف کاروائی کرتے ہوئے 7 بجلی چوروں کو گرفتار کرلیا۔ فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) سرگودھا سرکل کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران سات بجلی چوروں کو پکڑ لیا گیا۔

فیسکو ٹاسک فورس نے ضلع سرگودھا کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور مین لائنوں سے بجلی چوری اور میٹر سے چھیڑ چھاڑ میں ملوث سات ملزمان کو گرفتار کیا،ان کی شناخت عمران، حیدر، بلال، لیاقت، صفدر،ذیشان اور احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ فیسکو ٹاسک فورس کی سفارش پرپولیس نے ان سات بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں