فیسکو کی بجلی چوری کے خلاف خصوصی مہم ، اب تک مجموعی طورپر5057افراد گرفتار

172
Electricity thief arrested
Electricity thief arrested

لاہور۔ 03 جنوری (اے پی پی):فیسکو نے بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں اب تک مجموعی طورپر5057بجلی چوروں کوپکڑا جنہیں ایک کروڑ26لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور57کروڑ88لاکھ روپے سے زائدکے جرمانوں کے بل جاری کئے گئے ۔چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر نے اے پی پی کو بتایا کہ بجلی چوری میں 4756گھریلو،155کمرشل،133زرعی اور13انڈسٹریل کنکشن ملو ث پائے گئے ہیں۔ فیسکو ریجن سے کل4128بجلی چوروں کو گرفتارجبکہ مجموعی طورپر4709کے خلاف مقدمات کااندراج کرایا گیاہے جبکہ فیسکونے بجلی چوروں سے 40کروڑ47لاکھ سے زائد کی ریکور ی بھی کرلی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد میں اب تک 1605بجلی چوروں کو39 لاکھ55ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور17کروڑ93لاکھ سے زائد کاجرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع جھنگ میں اب تک553بجلی چوروں کو17لاکھ91ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور7 کروڑ15لاکھ کا جرمانہ ،ضلع بھکر میں اب تک603 بجلی چوروں کو13لاکھ 56ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور6کروڑ76لاکھ سے زائد جرمانہ،ضلع چنیوٹ میں 489بجلی چوروں کو15لاکھ62ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور7کروڑسے زائدجرمانہ ،ضلع خوشاب میں 159بجلی چوروں کو4 لاکھ 15ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور2کروڑ سے زائد جرمانہ ،ضلع میانوالی میں 672بجلی چوروں کو14لاکھ21ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور6 کروڑ46لاکھ سے زائدجرمانہ ،

ضلع سرگودھامیں 547بجلی چوروں کو11لاکھ61ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور5 کروڑ59لاکھ سے زائدجرمانہ ،ضلع ٹوبہ میں 369بجلی چوروں کو8لاکھ13 ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور4کروڑ12لاکھ سے زائدجرمانہ عائدکیاگیاہے۔چیف ایگزیکٹو فیسکو نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فیسکو ریجن سے آخری بجلی چور پکڑے جانے تک یہ خصوصی مہم جاری رہے گی۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے گردونواح میں بجلی چوری کی واردات کی اطلاع فوری طور پرفیسکو کودیں ۔