فیسکو کی طر ف سے ماہ اگست میں 255.981ملین سے زائد کی لاگت سے مختلف منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا یا گیا،پی ڈی کنسٹرکشن

105
Fesco
Fesco

فیصل آباد۔ 12 ستمبر (اے پی پی):فیسکوشعبہ کنسٹرکشن کی طر ف سے ماہ اگست میں ریجن بھر میں255.981ملین روپے سے زائد کی لاگت سے مختلف منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا یا گیاجبکہ ماہ اگست میں 101.073ملین سے زائد کی لاگت سے62دیہات میں بجلی کی فراہمی عمل میں لائی گئی اور67.549ملین کی لاگت سے4ایچ ٹی اور87.359ملین کی لاگت سے62ایل ٹی پرپوزلز مکمل کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق فیسکو کنسٹرکشن ڈائریکٹوریٹ نے ماہ اگست میں فیصل آباد،جھنگ،سرگودھا اورمیانوالی سرکلز کے آٹھ اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، میانوالی، سرگودھا، بھکر اور خوشاب میں 62نئے دیہات روشن کرنے کے علاوہ67ایل ٹی پروپوزلز اور4فیڈروں کی تکمیل کرلی ہے جن پر255.981 ملین روپے لاگت آئی ہے۔

چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئرمحمد عامر کی ہدایت پر پی ڈی کنسٹرکشن محمد اقبال جاوید کی زیر نگرانی32.798 ملین کی لاگت سے فیصل آباد میں 27ایل ٹی پروپوزلز،18.518ملین کی لاگت سے جھنگ میں 13،20.555 ملین کی لاگت سے سرگودھا میں 15 جبکہ15.488ملین کی لاگت سے میانوالی میں 12ایل ٹی پروپوزلز کو مکمل کیا۔اسی طرح21.917 ملین کی لاگت سے فیصل آباد میں 15 نئے دیہات،21.308 ملین کی لاگت سے جھنگ میں 13،30.462ملین روپے کی لاگت سے سرگودھا میں 19 جبکہ میانوالی میں 27.386ملین روپے کی لاگت سے15 ایچ ٹی پروپوزل مکمل کی گئی ہے۔

اسی طرح 47.408ملین روپے کی لاگت سے فیصل آباد میں دو ایچ ٹی پروپوزلز، 3.018ملین کی لاگت سے جھنگ میں ایک جبکہ 17.123ملین کی لاگت سے سرگودھا میں ایک ایچ ٹی پروپوزلز مکمل کی گئی۔ چیف ایگزیکٹوفیسکو انجینئرمحمد عامر نے شعبہ کنسٹرکشن کی کارکردگی کوسراہا اور انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ مزید جاری سکیموں کو بھی اسی جذبہ سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں تاکہ ریجن بھر کے صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔