28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیسکو کی کارروائی، 14 بجلی چور گرفتار

فیسکو کی کارروائی، 14 بجلی چور گرفتار

- Advertisement -

سرگودھا۔ 12 فروری (اے پی پی):فیسکو نے کاروائی کرتے ہوئے 14 بجلی چوروں کو گرفتار کرلیا۔ فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) نے بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مین لائنوں سے بجلی چوری اور میٹر ٹمپرنگ میں ملوث 14 افراد کو گرفتار کرلیا ۔

۔ فیسکو ٹاسک فورس ٹیم نے ضلع سرگودھا کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر محمد ریاض، طاہر، ثقلین، سمیع اللہ، عبدالقادر، ولید خان، حفیظ اللہ، فرزند آرائیں، طارق، صوفی کمال وغیرہ کو گرفتار کر لیا۔ فیسکو ٹاسک فورس نے متعلقہ تھانہ جات میں بجلی چورں کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے ہیں۔ ملزمان سے مزید کارروائی جاری ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559643

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں