فیسکو کی کھلی کچہریاں، ایک دن میں 1216شکایات کا ازالہ کیا

123

فیصل آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو) ریجن میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے ،ایک دن میں شہریوں کی اووربلنگ، خراب میٹرز کی تبدیلی، بجلی کے انقطاع، خراب ٹرانسفارمرز اور نئے کنکشنز کی کل1230شکایات میں سے1216کا ازالہ کر دیا گیا۔

چیف ایگزیکٹو فیسکو فیصل آباد انجینئر محمد عامرنے اے پی پی کو بتایا کہ فیسکو ریجن میں صارفین کے مسائل کے حل کے لئے ئے دن 11 سے دوپہر ایک بجے تک کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے جن میں فیسکو کے اعلیٰ افسران شرکت کر رہے ہیں جبکہ صارفین نے فیسکو کے اس اقدام کو سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیسکو انتظامیہ نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ کھلی کچہریوں میں بھرپورشرکت کریں اور اپنے بجلی سے متعلقہ مسائل کا فوری ازالہ ممکن بنائیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز1230شکایات میں سے1216کا فوری ازالہ کر دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ فیسکو فرسٹ سرکل میں کل404شکایات میں سے404کا ازالہ کیا گیاجن میں اووربلنگ کی 2،خراب میٹرز کی41، سپلائی بندش کی145، خراب ٹرانسفارمرز کی ایک ، نئے کنکشن کی 12اور دیگر203شکایات موصول ہوئیں۔

اسی طرح سیکنڈ سرکل میں 319میں سے309شکایات کا ازالہ کیا گیا ان شکایات میں اوور بلنگ کی9، خراب میٹرز کی40، سپلائی بندش کی107، خراب ٹرانسفارمرز کی ایک ، نئے کنکشن کی 48اور دیگر114شکایات موصول ہوئیں۔ جھنگ سرکل میں 82میں سے تمام شکایات کاازالہ کیا گیاجن میں خراب میٹرز کی7، سپلائی بندش39، نئے کنکشن کی 3اور دیگر33شکایات موصول ہوئیں۔

انہوں نے بتایا کہ سرگودھا سرکل میں 127میں سے127 شکایات کا ازالہ کیا گیا جن میں خراب میٹرز کی13، سپلائی بندش کی56،خراب ٹرانسفارمرکی ایک ، نئے کنکشن کی 2اور دیگر55شکایات موصول ہوئیں۔علاوہ ازیں میانوالی سرکل میں 115میں سے111شکایات کا ازالہ کیا گیا جن میں اووربلنگ کی ایک ، خراب میٹرز کی8، سپلائی بندش کی70،نئے کنکشن کی 9اور دیگر28شکایات موصول ہوئیں جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل میں موصول183شکایات کا فوری ازالہ کر دیا گیا ہے ان میں خراب میٹرز کی14، سپلائی بندش کی64اور دیگر 105شکایات موصول ہوئیں۔