فیصل آباد۔ 22 نومبر (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے اورگزشتہ روز ایک ہی دن میں موصول ہونیوالی تمام898شکایات کا فوری ازالہ کر دیا گیاہے۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامرنے اے پی پی کو بتایا کہ فیسکو ریجن میں صارفین بجلی کے مسائل فوری طور پر ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے روزانہ دن گیارہ بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کھلی کچہریوں میں فیسکو کے اعلیٰ افسران بھی عوام الناس کے بجلی سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے شرکت کر رہے ہیں تاکہ عوام کے مسائل کو باآسانی اور وقت پر مروجہ قونین کے تحت اورمیرٹ پر حل کیا جا سکے۔
انہوں نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ کھلی کچہریوں میں بھرپورشرکت کریں اور اپنے بجلی سے متعلقہ مسائل کا فوری ازالہ ممکن بنائیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز فیسکو ریجن کی تمام147 سب ڈویژنوں میں کھلی کچہریوں میں عوام الناس کی طرف سے اووربلنگ، خراب میٹروں کی تبدیلی، بجلی کے انقطاع، خراب ٹرانسفارمرز اور نیو کنکشنز کی کل898شکایات موصول ہوئیں جن میں سے898شکایات کاہی فوری ازالہ کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ فیسکو فرسٹ سرکل میں کل304شکایات میں سے304کا ازالہ کیا گیاجن میں اووربلنگ کی ایک، خراب میٹرز کی54، سپلائی بندش کی103، نیو کنکشنزکی30اور دیگر116شکایات موصول ہوئیں۔ اسی طرح سیکنڈ سرکل میں 218میں سے218شکایات کا ازالہ کیا گیا ان شکایات میں اوور بلنگ کی6، خراب میٹرز کی17، سپلائی بندش کی83، خراب ٹرانسفارمرز کی1، نیو کنکشنزکی 35اور دیگر76شکایات موصول ہوئیں۔
جھنگ سرکل میں 81میں سے81شکایات کاازالہ کیا گیاجن میں خراب میٹرز کی8،سپلائی بندش کی21، نیو کنکشنزکی5اور دیگر47شکایات موصول ہوئیں۔انہوں نے بتایا کہ سرگودھا سرکل میں 94میں سے94شکایات کا ازالہ کیا گیا جن میں خراب میٹرکی4،سپلائی بندش کی61، نیو کنکشنزکی2اور دیگر27شکایات موصول ہوئیں۔ میانوالی سرکل میں 107میں سے107شکایات کا ازالہ کیا گیا جن میں خراب میٹرز کی22، سپلائی بندش کی37،نیو کنکشنزکی16اور دیگر32شکایات موصول ہوئیں جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل میں موصول94شکایات کا فوری ازالہ کر دیا گیا ہے جن میں خراب میٹرز کی19، سپلائی بندش کی48، نیو کنکشنزکی1اور دیگر26شکایات موصول ہوئیں۔