فیصل آباد ۔ 03 ستمبر (اے پی پی):فیسکو ریجن کے آٹھوں اضلاع کی تمام147 سب ڈویژنزمیں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہجاری ہے اور گزشتہ روزمذکورہکھلی کچہریوں میں عوام الناس کی طرف سے اووربلنگ، خراب میٹرز کی تبدیلی، بجلی کے انقطاع، خراب ٹرانسفارمرز اور نیو کنکشنزکے متعلق موصول ہونیوالی کل1193شکایات میں سے1184شکایات کا فوری ازالہ کر دیا گیا۔
فیسکو فیصل آباد کے ترجمان طاہر شیخ نے اے پی پی کو بتایا کہ فیسکو فرسٹ سرکل میں کل359شکایات میں سے 359کا ازالہ کیا گیاجبکہ سیکنڈ سرکل میں 346میں سے 343، جھنگ سرکل میں 83میں سے83، سرگودھا سرکل میں 128میں سے123، میانوالی سرکل میں 117میں سے116اورٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل میں 160میں سے 160شکایات کا فوری ازالہ کر دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں فیسکو ریجن میں صارفین بجلی کے مسائل فوری طور پر ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے روزانہ دن گیارہ بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے جن میں فیسکو کے اعلیٰ افسران بھی عوام الناس کے بجلی سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے شرکت کر رہے ہیں تاکہ عوام کے مسائل کو باآسانی اور وقت پر مروجہ قونین کے تحت اورمیرٹ پر حل کیا جا سکے نیز صارفین بجلی کی جانب سے فیسکو کے اس اقدام کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔انہوں نے فیسکو انتظامیہ کی جانب سے صارفین سے اپیل کی کہ وہ کھلی کچہریوں میں بھرپورشرکت کریں اور اپنے بجلی سے متعلقہ مسائل کا فوری ازالہ ممکن بنائیں۔