فیسکو کی کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری،ایک ہی روز میں ایک ہزار ایک سو اکسٹھ شکایات کا فوری ازالہ

107
Fesco
Fesco

فیصل آباد۔ 12 ستمبر (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے فیسکو ریجن کے آٹھوں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، میانوالی، سرگودھا، بھکر اور خوشاب کی تمام147 سب ڈویژنز میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روزایک ہی دن میں موصولہ1167میں سے 1161شکایات کا فوری ازالہ کر دیا گیا۔فیسکو کے ترجمان طاہر شیخ نے اے پی پی کو بتایا کہ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئرمحمد عامر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں فیسکو ریجن میں صارفین بجلی کے مسائل فوری طور پر ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر دن گیارہ بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلی کچہریوں کا انعقادکیاجارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کھلی کچہریوں میں فیسکو کے اعلیٰ افسران بھی عوام الناس کے بجلی سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے شرکت کر رہے ہیں تاکہ عوام کے مسائل کو باآسانی اور وقت پر مروجہ قونین کے تحت اورمیرٹ پر حل کیا جا سکے۔انہوں نے فیسکو انتظامیہ کی جانب سے صارفین سے اپیل کی کہ وہ کھلی کچہریوں میں بھرپورشرکت کریں اور اپنے بجلی سے متعلقہ مسائل کا فوری ازالہ ممکن بنائیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز فیسکو ریجن کے تمام147 سب ڈویژنوں میں کھلی کچہریوں میں عوام الناس کی طرف سے اووربلنگ، خراب میٹروں کی تبدیلی، بجلی کے انقطاع، خراب ٹرانسفارمرز اور نیو کنکشنز کی شکایات پیش کی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ فیسکو فرسٹ سرکل میں کل341شکایات میں سے341کا ازالہ کیا گیاجن میں اووربلنگ کی2،خراب میٹرز کی30، سپلائی بندش کی116، خراب ٹرانسفارمرز کی1، نیو کنکشنز کی 22اور دیگر170شکایات موصول ہوئیں۔ اسی طرح سیکنڈ سرکل میں 296میں سے291شکایات کا ازالہ کیا گیا ان شکایات میں اوور بلنگ کی6، خراب میٹرز کی31، سپلائی بندش کی92، خراب ٹرانسفارمرز کی3، نیو کنکشنزکی46اور دیگر118شکایات موصول ہوئیں۔علاوہ ازیں جھنگ سرکل میں 79میں سے79شکایات کاازالہ کیاگیاجن میں خراب میٹرز کی3، سپلائی بندش کی28، نیو کنکشنزکی9اور دیگر39شکایات موصول ہوئیں۔

اسی طرح سرگودھا سرکل میں 152میں سے152شکایات کا ازالہ کیا گیا جن میں خراب میٹرز کی03، سپلائی بندش کی68،نیو کنکشنزکی5اور دیگر76شکایات موصول ہوئیں۔انہوں نے بتایا کہ میانوالی سرکل میں 114میں سے113شکایات کا ازالہ کیا گیا جن میں خراب میٹرز کی12، سپلائی بندش کی38،خراب ٹرانسفارمرکی1،نیو کنکشنزکی20اور دیگر43شکایات موصول ہوئیں جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل میں موصولہ185شکایات کا فوری ازالہ کر دیا گیاجن میں خراب میٹرز کی24، سپلائی بندش کی80اور دیگر81شکایات موصول ہوئیں۔