فیصل آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی):حکومت پاکستان نے فیصل آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کیلئے 5آزاد ڈائریکٹر زکے ناموں کا اعلان کردیا ہے جبکہ عمر فاروق خاں کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین مقررکیا گیا ہے نیزدیگر ڈائریکٹرز میں محترمہ زوئی خورشید خاں، انجینئر پرویز اقبال، عادل بشیر اور عامر ضیا شامل ہیں۔مذکورہ ڈائریکٹرز کی تعیناتی تین سالوں یا آئندہ احکامات تک کیلئے ہو گی جبکہ اس نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا۔
دریں اثنا فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے قائم مقام صدر ڈاکٹر سجاد ارشد نے عمر فاروق خاں کو فیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین تعینات ہونے پرمبارکباد پیش کی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ اس ادارے میں بہتری لانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کریں گے۔ انہوں نے بورڈ کے دیگر ڈائریکٹرز کو بھی مبارکباد دی ہے۔