فیس بک نے تین ارب جعلی اکاو¿نٹس بند کر دیئے

99

کیلیفورنیا۔24 مئی (اے پی پی) فیس بک نے اپنی تازہ ترین رپورٹ شائع کر دی ہے۔ ان 6 ماہ کے دوران فیس بک نے پہلی مرتبہ 3 ارب جعلی اکاو¿نٹس کو بند کیا ہے۔اس کے علاوہ 70 لاکھ سے زائد نفرت انگیز پوسٹس کو بھی ہٹایا گیا ہے جو کہ ایک بہت بڑا ریکارڈ ہے۔پہلی مرتبہ فیس بک نے حذف شدہ پوسٹس پر آنے والی نظرثانی کی درخواستوں کی تفصیلات بھی جاری کی ہیں اور یہ بھی بتایا ہے کہ ان میں سے کتنی پوسٹس کا جائزہ لینے کے بعد انھیں دوبارہ بحال کر دیا گیا۔فیس بک کے مطابق ہٹائے گئے جعلی اکاو¿نٹس کی تعداد میں اضافہ اس لیے ہوا ہے کیونکہ کچھ برے عناصر خود کار طریقوں کے استعمال سے انھیں تخلیق کر رہے تھے۔فیس بک اب ایسے تمام پوسٹس کی تفصیلات بھی جاری کرے گی جن کو منشیات اور اسلحہ فروخت کرنے کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے۔فیس بک کی حالیہ رپورٹ کے مطابق 6 ماہ کے دوران اسلحہ فروخت کرنے والے دس لاکھ پوسٹس کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی، تشدد اور دہشت گردی پراپیگنڈہ پر مشتمل مواد دیکھنے کی تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں۔ہ جنوری 2019ءسے مارچ 2019ءکے دوران فیس بک کو نفرت انگیز پوسٹس ہٹانے پر دس لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں۔ جن میں سے تقریبا ایک لاکھ 50ہزار پوسٹس کو نظر ثانی کے بعد دوبارہ بحال کر دیا گیا۔