فیصل آباد۔ 31 جنوری (اے پی پی):ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے خاتون کو ہراساں کرنے پر مجرم کو قیدو جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق مجرم نے اپنی رشتہ دار خاتون کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر سوشل پر وائرل کی تھیں جس کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے13 جو ن 2024کو مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار کیا تھا۔
اینٹی ریپ عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اقبال ہرل نے ایف آئی اے سائبر کرائم کے مقدمہ میں ملوث 195رب کے رہائشی مجرم عبدالقادر کو تین مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 7 سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مجرم کو سوا سال قید کی مزید سزا بھگتنا ہوگی۔