فیصل آباد،بجلی بند رہے گی

208
Power will remain off
Power will remain off

فیصل آباد۔ 05 جون (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو) نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشن پرفوری نوعیت کی اہم مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان طاہر شیخ نے بتایا کہ 6جون کو صبح ساڑھے پانچ سے صبح ساڑھے آٹھ بجے تک 132کے وی مامو کانجن گرڈسٹیشن کے خواجہ حبیب اللہ،خدایار،پیرصلاح الدین،کلروالا،بنگلہ،سٹی مامونکانجن،غوثیہ کالونی اورالاول فیڈر، 6تا 8جون کو صبح 6سے 7 بجے تک اور پھر شام 6 سے 7 بجے تک132سکارپ کالونی کے قرار والا فیڈر سے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔