فیصل آباد۔ 03 جنوری (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنز پرفوری نوعیت کی اہم مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان طاہر شیخ نے بتایا کہ 4جنوری کوصبح 8 سے دوپہرا یک بجے تک132کے وی گوجرہ گرڈسٹیشن کے عید گاہ روڈ، پرے وال، کٹھور فیڈر132کے وی نیا لاہور گرڈسٹیشن کے سعید آباد ٹو فیڈر ،صبح ساڑھے 9سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک 132کے وی فرسٹ ٹریٹ گرڈسٹیشن ،صبح 9سے دوپہر 2 بجے تک 132کے وی خانوآنہ گرڈسٹیشن کے اے فورپی جی ایس ایچ ایف، ماڈل سٹی، الرحیم ویلی، اعوان والا، کریم گارڈن، گلبہار کالونی، گارڈن کالونی، مکہ سٹی فیڈر 132کے وی جھنگ روڈ گرڈسٹیشن کے جناح، افغان آباد،الیاس پارک، سبزی منڈی فیڈر 132کے وی امیں پور گرڈسٹیشن کے 29موڑ فیڈر132کے وی ٹھیکریوالا گرڈسٹیشن کے سوہل، سرشمیرفیڈر 132کے وی نڑوالا روڈگرڈسٹیشن کے احمد آباد، منیر آباد فیڈر132کے وی یونیورسٹی گرڈسٹیشن کے فیصل، نیوجناح کالونی فیڈر 132کے وی الائیڈ گرڈسٹیشن کے جلال سٹریٹ فیڈر 132کے وی
سمندری روڈگرڈسٹیشن کے مجاہد آباد، دسوہہ فیڈر132کے وی سمندری گرڈسٹیشن کے فاروق، فرید، شریف آباد فیڈر 132کے وی مرید والا گرڈسٹیشن کے ٹوریاں والا فیڈر 220کے وی جڑانوالہ روڈگرڈسٹیشن کے خضرا فیڈر 132کے وی ایس روڈگرڈسٹیشن کے احمد نگر فیڈر 132کے وی خانوآنہ گرڈسٹیشن کے گارڈن کالونی فیڈر132کے وی جی آئی ایس گرڈسٹیشن کے ہلال روڈ فیڈر 132کے وی
فیکٹری ایریا گرڈسٹیشن کے ذوالفقار کالونی فیڈر 132کے وی تاندلیانوالہ گرڈسٹیشن کے ماہی چوک فیڈر 132کے وی ماموں کانجن گرڈسٹیشن کے خدایار فیڈر، صبح9سے دوپہر ایک بجے تک 132کے وی چک نمبر582گ ب گرڈسٹیشن کے ریاض نگر، نواب شیراورہاشم فیڈر سے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔