فیصل آباد،جامعہ زرعیہ میں بی ایڈ پروگرام کے داخلے کا آغاز، فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 26جنوری مقرر

324
University of Agriculture Faisalabad
University of Agriculture Faisalabad

فیصل آباد۔ 23 جنوری (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد میں بی ایڈ پروگرام میں داخلے کا آغاز ہو گیا، داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 26جنوری مقرر کی گئی ہے۔ رنسپل کمیونٹی کالج پروفیسرڈاکٹر محمد انجم ضیاکے مطابق داخلہ فارم کمیونٹی کالج آفس پارس یا اولڈ زوالوجی ڈیپارٹمنٹ مین کیمپس سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایڈمشن فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں جبکہ بی ایس سی (آنرز)، ایم اے، ایم ایس سی کے ڈگری حاصل کرنے والے طلباوطالبات بھی بی ایڈ میں داخلے کےلئے درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مزید معلومات کےلئے 041-9330303 ایکسٹینشن5001 پارس یا 041-9200161 ایکسٹینشن 3320 مین کیمپس پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔