30.5 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیصل آباد،ریسکیو1122 کے زیر اہتمام انٹرنیشنل وا لنٹیرزڈے کا انعقاد، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی...

فیصل آباد،ریسکیو1122 کے زیر اہتمام انٹرنیشنل وا لنٹیرزڈے کا انعقاد، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال مہمان خصوصی تھے

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 05 دسمبر (اے پی پی):پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122 فیصل آباد کے زیر اہتمام انٹرنیشنل وا لنٹیرزڈے منایا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال تھے۔

تقریب کا انعقاد سنٹرل سٹیشن فیصل آباد جی ٹی ایس چوک میں کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرظفر اقبال نے اس دن کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ انٹرنیشنل والنٹیرز ڈے ضرورت اور آزمائش کے وقت دوسروں کی مدد کے احساس کے اعادے کا دن ہے، عبدالستار ایدھی جیسے لوگوں نے دنیا بھر میں رضا کارانہ خدمات کی مثالیں قائم کی ہیں، سیلاب، زلزلے اور آفات کے دوران خدمات سرانجام دینے والی دینی اور سماجی تنظیموں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ رضا کاروں کا عالمی دن پوری دنیا میں منایا جاتا ہے اس دن کو منانے کا مقصد تربیت یافتہ رضا کاروں کی قدرتی آفات اور حادثات میں مصیبت زدہ افراد کی مدد کرنے کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جو انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہیں اس کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو اس کار خیر میں حصہ لینے اور ریسکیو رضا کار بننے کی ترغیب دینا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ضلع فیصل آباد کی 346 یونین کونسلوں میں کمیونٹی ایمر جنسی رسپانس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ان علاقوں میں آنے والی کسی بھی آفت سے اپنی مدد آپ کے تحت نمٹنے اور ضرورت کے وقت ریسکیو 1122 کی مدد کے لیے دستیاب ہوں گی،

جس طرح ہمارے تربیت یافتہ ریسکیو رضا کار اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں یقینا یہ انسانیت کی فلاح کے عظیم آئینہ دار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروسزاکیڈمی لاہور میں انٹرنیشنل (کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم) مقابلوں کا انعقاد ہورہا ہے جس میں پوری دنیا سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ریسکیو 1122 فیصل آباد کی ٹیم بھی حصہ لے گی، ان ٹیموں کومنتخب کرنے، آپس میں مقابلے کروانے اور تیاریاں کروانے میں ریسکیو 1122 کے ریسکیو سیفٹی آفیسرز اور انسٹرکٹرز نے بھرپورکردار ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ انشا اللہ ضلع فیصل آباد کی ٹیم ان مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرکے ضلعے کا نام روشن کرے گی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=416828

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں