26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومضلعی خبریںفیصل آباد،ضلعی انتظامیہ نے مختلف کارروائیوں میں چینی،گھی اور آٹا کے 994...

فیصل آباد،ضلعی انتظامیہ نے مختلف کارروائیوں میں چینی،گھی اور آٹا کے 994 بیگز قبضہ میں لے لئے، 3 افراد کیخلاف مقدمات درج

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کے افسران نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے چینی،گھی اور آٹا کے 994 بیگز ضبط کرکے گودام سیل اور تین افراد کے خلاف مقدمات درج کرادیئے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئرشیخ کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر صدر فضل عباس نے تین مختلف مقامات پر کارروائی کی اور ذخیرہ شدہ چینی کی 394 اور گھی کے 200 کارٹن قبضہ میں لے لیے۔

دوسری کارروائی میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کھرڑیانوالہ امتیاز علی رندھاوا نے مختلف چھاپہ مار کارروائیوں میں چینی اور آٹا کے گوداموں میں ذخیرہ کئے گئے 400 بیگز ضبط کرلئے۔موقع پر گودام سیل اور مالکان کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے استغاثے متعلقہ تھانوں میں بھجوادیئے گئے ہیں۔

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں ومنافع خوروں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ صارفین کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہے اس ضمن میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389650

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں