فیصل آباد۔ 11 اکتوبر (اے پی پی):فیسکوماموں کانجن اورکلیانوالا سب ڈویژنز کی ٹاسک فورس نے ٹیوب ویل کنکشن پر ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعےہونے و الی بجلی چوری کی واردات میں ملوث چورو ں کو16لاکھ روپے جرمانہ کر کے 7 لاکھ روپے کی موقع پر ریکوری کی ۔ فیسکوماموں کانجن سب ڈویژن کی ٹاسک فورس نے پولیس تھانہ رجانہ کے ہمراہ رات کے وقت چک نمبر 194گ ب کے صارف احمد شیر کا ٹیوب ویل کنکشن چیک کیا تو وہ ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری میں ملوث پایا گیا جبکہ کلیانوالا سب ڈویژن کے عابد حسین کا ٹیوب ویل کنکشن بھی ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے چل رہاتھا۔
دونوں بجلی چوروں کے میٹر اور تاریں موقع سے اتار لی گئیں اور ان کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست بھی دائر کردی ہے۔