فیصل آباد۔ 15 نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے گندم کی بھر پور کاشت کےلیے محکمہ زراعت کے فیلڈاہلکاروں کو کسانوں کی مکمل رہنمائی کی ہدایت کی ہے ۔ نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایگریکلچر افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بیماری سے پاک صحت مند اور تصدیق شدہ بیج زہر لگا کر بذریعہ ڈرل گندم کی کاشت پر زور دیں۔
اس کے علاوہ سفارش کردہ اقسام، ان کی مقررہ وقت پر کاشت اور شرح بیج کی جانب بھی کاشتکاروں کی خصوصی توجہ مرکوز کروائیں۔ا نہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے فیصل آبا دڈویژن سمیت صوبہ کے تمام اضلاع کو گندم کی کاشت کا جو ہدف دیا گیا ہے اسے ہر صورت پورا کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔