فیصل آباد،محکمہ زراعت کی کپاس کی فصل کو سفید مکھی سے محفوظ ر کھنے کی سفارشات جاری

191
Cotton
Cotton

فیصل آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کوکپاس کی کاشت کے علاقوں اور کھیتوں کے قریب بھنڈی توری، بینگن اور جوار کاشت نہ کرنے سمیت کھیتوں و کھالوں کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھنے کی ہدایت کی ہے ،کہا گیا ہے کہ سفید مکھی کپاس کا انتہائی نقصان دہ کیڑا ہے جو سال بھر متحرک رہتا ہے لہٰذاکاشتکار بہاریہ فصلوں پر سفید مکھی کا تدارک یقینی بنانے کےلئے جاری کی گئی جدید سفارشات پر عمل کریں تاکہ کپاس کی آئندہ فصل کو سفید مکھی کے حملہ سے محفوظ رکھا جاسکے۔

محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ بہاریہ فصلوں اور سبزیوں کی باقیات کو برداشت کے بعد فوراً تلف کردیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بہاریہ فصلات پر سفید مکھی کے کیمیائی تدارک کےلئے محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورے سے ایسے زہر کا استعمال کیا جائے جو سفید مکھی کے تدارک کےلئے مؤثر اور مفید کیڑوں کےلئے محفوظ ہو۔