فیصل آباد۔ 17 جنوری (اے پی پی):فیصل آباد کے گردونواح میں مختلف حادثات میں باپ، بیٹا سمیت 3 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں دھند کی باعث بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر اور کیری ڈبے گڑھے میں گرنے سے 2 افراد باپ اور بیٹا جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 حکام نے بتایا کہ روشن والا بائی پاس سے سدھار بائی پاس روڈ پر ٹائٹینک ریزورٹ کے قریب تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی، حادثہ میں باپ 60 سالہ اختر والد شریف اور بیٹا 20 سالہ عثمان ولد اختر ساکنین 296 ر ۔ب وکیلوں والا موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو کی امدادی ٹیم نے نعشیں تھانہ روشن والا پولیس کے حوالے کردیں۔ پولیس نے نعشیں لواحقین کے حوالے کرکے بس اور ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔ ڈمپر نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر ماردی، حادثہ میں ایک نوجوان جاں بحق اور اسکا بھائی زخمی ہوگیا۔فیصل آباد سرگودھا روڈ پرچک 02 رام دیوالی کے قریب ڈمپر نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر ماردی۔
حادثہ میں 20 سالہ نوجوان حسن ولد نوید جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکا بھائی 22 سالہ حامد ولد نوید زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی مدادی ٹیم نے زخمی کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ متوفی کی نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ایمبولینس سٹاف کو موقع پر موجود لوگوں اور لواحقین نے بتایا کہ فیصل آباد سے چنیوٹ جاتے ہوئے ڈمپر کو اوورٹیک کرنے کے دوران موٹرسائیکل سوار سلپ ہو کر ڈمپر کے نیچے آگیا۔
ایک حادثہ میں دھند کے باعث 2 کیری ڈبے گڑھے میں گر گئے، حادثہ میں 5 افراد مظہر ولد سعید ، ممتاز بی بی زوجہ نواز ، نواز ولد یعقوب، قیصر ولد رزاق ساکنین 236 ج ب بنوا نہ اور اظہر ولد سلطان ساکن گھیالہ زخمی ہوگئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حکام نے زخمیوں طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال غلام محمد آباد منتقل کردیا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ 02 کیری ڈبہ پٹرول پمپ کے لیئے سڑک کے بالکل ساتھ کھودے گئے گہرے گڑھے میں دھند کی وجہ سے گر گئے تھے۔
ایک کیری ڈبہ میں 04 افراد سوار تھے جب کہ دوسرے کیری ڈبہ میں صرف ایک ڈرائیور تھا۔ ایک اور حادثہ میں مسافر کوسٹر اور ٹیک کے دوران گنے والی ٹرالی سے ٹکرا گئی ہے، حادثہ میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ سمندری راجن روڈ پر توڑیاں والا سٹاپ کے قریب مسافر کوسٹر اور ٹیک کے دوران گنے والی ٹرالی سے ٹکرا گئی ہے،
حادثہ میں 4 افراد شہزاد ولد غلام نبی، شعیب ولد مشتاق، عبداللہ ولد عبدالمجید اور شیراز بی بی زوجہ ناصر زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق میان چنوں سے فیصل آباد جانیوالی کوسٹر گنے والی ٹرالی کو اوورٹیک کرتے ہوئے ٹرالی سے ہٹ ہوئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی اور سول ہسپتال سمندری شفٹ کیا۔