فیصل آباد،مزدور آگ جلاتے ہوئے بھٹّہ میں گر کر جاں بحق

176
Rescue 1122
Rescue 1122

فیصل آباد ۔ 08 اپریل (اے پی پی):فیصل آباد میں ستیانہ روڈ پر چک 255 ر۔ب ملکھاں والا میں 20 سالہ مزدور آگ جلاتے ہوئے بھٹّہ کے اندر گر کر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ ریسکیو کنٹرول روم میں کال موصول ہوئی کہ اینٹوں کے بھٹے میں کام کرنے والا مزدور راول بھٹے کے اندر آگ جلانے کے لیے کوئلے ڈال رہا تھا کہ اچانک مزدور بھٹے میں گر گیا،

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ بھٹے میں 12 فٹ گہرائی میں آگ کی شدت کے باعث مزدور کا جسم مکمل طور پر جھلس گیا۔