فیصل آباد،موٹروے ایم 3 پر ٹریفک حادثے میں 2 خواتین جاں بحق ، 5 بچوں سمیت 15 افراد زخمی

7
traffic accident
traffic accident

فیصل آباد۔ 30 جون (اے پی پی):موٹروے ایم 3 پر ٹریفک حادثے میں 2 خواتین جاں بحق اور 5 بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جڑانوالہ انٹر چینج سے 12 کلومیٹر سمندری انٹرچینج ایم۔3 موٹروے پر ٹریفک حادثے میں منی ٹرک ٹائر پھٹنے کے باعث ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد الٹ گیاجس کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ کاہنہ لاہور سے ایک خاندان کے افراد رحیم یار خان کے علاقہ ترنڈہ محمد پناہ میں اپنے کسی عزیز کی وفات پر تعزیت کے لیے جا رہے تھے کہ اس دوران حادثے کا شکار ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت 55 سالہ رابعہ زوجہ عبد الغفور اور 30 سالہ صائمہ زوجہ شبیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں 13 سالہ انعم ، 37 سالہ عذرہ بی بی ، 41 سالہ عبد العزیز ، 7 سالہ حورین ، 20 سالہ عمارہ ، 35 سالہ شمشاد ، 7 سالہ ایان ، 6 سالہ عدنان ، 59 سالہ عبدلغفور ، 36 سالہ عاصمہ ، 19 سالہ ملائکہ ، 63 سالہ گل محمد،13 سالہ خدیجہ ، 49 سالہ نذیر اور 51 سالہ منور حسین شامل ہیں۔

کاہنہ لاہور سے ایک فیملی کے افراد رحیم یار خان کے علاقہ ترنڈہ محمد پناہ میں اپنے کسی عزیز کی وفات پر تعزیت کے لیے جا رہے تھے۔ ریسکیو ٹیم نے نعشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ منتقل کر دیا۔