فیصل آباد۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):فیصل آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا، پولیس نے نعش تحویل میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔
تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 57 گ ب میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کےحمید بگا جٹ کو قتل کردیا۔ تھانہ صدر پولیس نے نعش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی ہے ۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔