- Advertisement -
فیصل آباد۔ 22 فروری (اے پی پی):ر فیصل آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تحت 24 گھنٹوں کے دوران مختلف تھانوں میں کارروائی کرتے ہوئے10 مقدمات کا اندراج کر کے 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 4کلو 870گرام چرس،78 لیٹر شراب برآمدکرلی جبکہ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 14مقدمات کا اندراج کر کے 14ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے 1عدد 12بور رپیٹر، 12عدد پستول 30بور،ایک عدد پستول 9ایم ایم و متعدد گولیاں برآمد کرلیں ۔
انہوں نے بتایا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کارروائیاں جاری رہیں گی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564739
- Advertisement -