فیصل آباد،پیاز کی پیداوار کے تناسب سے سندھ پہلے، بلوچستان دوسرے، پنجاب تیسرے نمبر پر آگیا

186
Onion production
Onion production

فیصل آباد۔ 03 جون (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے ماہرین زراعت نےکہا ہے کہ ملک میں پیاز کی پیداوار کے تناسب سے سندھ پہلے، بلوچستان دوسرے، پنجاب تیسرے اور خیبر پختونخوا چوتھے نمبر پر آگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیاز کی مجموعی پیداوار39 فیصد، بلوچستان میں 35 فیصد، پنجاب میں 18 فیصد اور خیبر پختونخوا میں 8فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ پیاز کی پیداوار کے لحاظ سے ہمارا ملک نہ صرف خود کفیل ہو چکاہے بلکہ پیاز کو دوسرے ممالک کو برآمد کرکے قیمتی زر مبادلہ بھی کمایا جا رہاہے۔ انہوں نے بتایاکہ رواں مالی سال کے دوران پیاز کی بہتر پیداوارکے باعث برآمد میں اضافہ کابھی امکان ہے۔