فیصل آباد۔ 10 جون (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو جنتر کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت فیصل آباد نے کہاہے کہ جنتر چھوٹے جانوروں کی من پسند غذا ہے جسے درمیانی قسم کی زمینوں پر کاشت کیاجاسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ مون سون کی بارشوں کے دوران جنترکی کاشتہ فصل کی بہترین بڑھوتری ہوتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ چارے اور زمین کی زرخیزی بڑھانے کے لئے بطور سبز کھاد کاشت کی جانے والی جنتر کی فصل کے لئے 20سے 25کلوگرام فی ایکڑ جبکہ بیج والی فصل کے لئے 10 سے 12 کلوگرام فی ایکڑ بیج کا استعمال کافی ہے۔انہوں نے کہاکہ بہترپیداوار کے لئے پہلاپانی بوائی کے 18سے22دن بعد لگانے سمیت ایک بوری ڈی اے پی کھاد بھی ڈال لینی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں کاشتکار زرعی ماہرین سے مزید رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=474590