34.9 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومزرعی خبریںفیصل آباد،کاشتکاروں کو سونف و السی کی کاشت ستمبرمیں مکمل کرنے کی...

فیصل آباد،کاشتکاروں کو سونف و السی کی کاشت ستمبرمیں مکمل کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 28 اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو سونف و السی کی کاشت ستمبرمیں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمودنے بتایاکہ کاشتکار سونف کی کاشت ستمبر کے آغاز سے شروع کرکے ستمبر کے آخر تک مکمل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سونف موسم سرما کی ایک اہم فصل ہے اس کی کاشت کے لیے چکنی مٹی والی ذرخیز زمین شاندار نتائج کی حامل ہوتی ہے لہٰذا اسے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی زمینوں میں پانی کے بغیر بھی کاشت کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار سونف کی کاشت سے قبل 3سے4 مرتبہ ہل چلا کرزمین کو نرم و ہموار کرلیں اس کے بعد فی ایکڑ زمین میں 10سے12 گڈے گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر اسے زمین میں اچھی طرح مکس کردیا جائے تا کہ زمین کی ذرخیزی برقرار رہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایاکہ فی ایکڑ 4سے 5 کلوگرام بیج کااستعمال انتہائی موزوں ہے اور سونف کو وٹیں بنا کر چھٹے کے ذریعے کاشت کیاجاسکتاہے جبکہ مزید رہنمائی کے لیے ماہرین زراعت کی خدمات سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے۔انہوں نے کاشتکاروں کو السی کی کاشت بھی ستمبر کے آغاز سے شروع کرنے کی ہدایت کی تاکہ بروقت کاشت مکمل ہونے کی صورت میں بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے۔

انہوں نے کہاکہ السی کی کاشت 30ستمبر تک مکمل کی جاسکتی ہے جس کے لیے درمیانی میرازمین کا انتخاب انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار السی کی منظور شدہ قسم چاندنی 1988 کی کاشت کے لیے زمین میں 2سے 3 مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل چلاکر اسے 2 سے 3 مرتبہ سہاگہ دیں تاکہ زمین نرم و بھربھری ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین طور پر تیار ہو سکے۔ انہوں نے بتایاکہ السی کی فصل کو بذریعہ ڈرل کاشت کرتے ہوئے اس کی قطاروں کا درمیانی فاصلہ 30 سینٹی میٹر تک رکھنا چاہیئے۔

انہوں نے بتایاکہ نہری علاقوں میں 6کلو گرام فی ایکڑ اور بارانی علاقوں میں 8کلوگرام فی ایکڑ بیج ڈال کر بمپر کراپ حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی و مشاورت کے لیے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383423

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں